صلی اللہ علی محمد
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
نعت شریف

وہ سرورِ کشورِ رسالت جو عرش پر جلوہ گر ہوئے تھے

✍️ Written by: Huzoor Aalhazrat Imam Ahmad Raza Khan علیہ الرحمہ

وہ سرورِ کشورِ رسالت جو عرش پر جلوہ گر ہوئے تھے
نئے نِرالے طرب کے ساماں عرب کے مہمان کے لئے تھے
بہار ہے شادیاں مبارک چمن کو آبادیاں مبارک
مَلک فلک اپنی اپنی لے میں یہ گھر عنادِل کا بولتے تھے
وہاں فلک پر یہاں زمیں میں رَچی تھی شادی مچی تھی دُھومیں
اُدھر سے اَنوار ہنستے آتے اِدھر سے نفحات اُٹھ رہے تھے
یہ چُھوٹ پڑتی تھی اُن کے رُخ کی کہ عرش تک چاندنی تھی چھٹکی
وہ رات کیا جگمگا رہی تھی جگہ جگہ نَصْب آئنے تھے
نئی دُلھن کی پھبن میں کعبہ نکھر کے سنورا سنور کے نِکھرا
حجر کے صدقے کمر کے اِک تِل میں رنگ لاکھوں بناؤ کے تھے
نظر میں دُولھا کے پیارے جلوے حیا سے محراب سر جھکائے
سیاہ پردے کے مُنھ پر آنچل تجلّی ذات بحت سے تھے
خوشی کے بادل اُمنڈ کے آئے دِلوں کے طاؤس رنگ لائے
وہ نغمۂ نعت کا سَماں تھا حرم کو خود وَجد آرہے تھے
یہ جُھوما میزابِ زَر کا جُھومر کہ آرہا کان پَر ڈَھلک کر
پُھوہار برسی تو موتی جھڑ کر حطیم کی گود میں بھرے تھے
دُلھن کی خوشبو سے مست کپڑے نسیم گستاخ آنچلوں سے
غلافِ مشکیں جو اُڑ رہا تھا غزال نافے بسا رہے تھے
پہاڑیوں کا وہ حُسْنِ تزئیں وہ اُونچی چوٹی وہ نازو تمکیں !
صبا سے سبزہ میں لہریں آتیں دُوپٹے دَھانی چُنے ہوئے تھے
نہا کے نہروں نے وہ چمکتا لباس آبِ رَواں کا پہنا
کہ موجیں چھڑیاں تھیں دَھار لچکا حبابِ تاباں کے تھل ٹکے تھے
پرانا پر داغ مَلگَجا تھا اُٹھا دیا فرش چاندنی کا
ہجومِ تارِ نگہ سے کوسوں قدم قدم فرش بادْلے تھے
غبار بن کر نثار جائیں کہاں اب اُس رَہ گزر کو پائیں
ہمارے دل حوریوں کی آنکھیں فرشتوں کے پر جہاں بچھے تھے
خدا ہی دے صبر جانِ پر غم دِکھاؤں کیوں کر تجھے وہ عالم
جَب اُن کو جھرمٹ میں لے کے قدسی جناں کا دُولھا بنا رہے تھے
اُتار کر اُن کے رُخ کا صَدقہ یہ نور کا بٹ رہا تھا باڑا
کہ چاند سورج مچل مچل کر جبیں کی خیرات مانگتے تھے
وُہی تو اب تک چھلک رہا ہے وُہی تو جوبن ٹپک رہا ہے
نہانے میں جو گرا تھا پانی کٹورے تاروں نے بھر لیے تھے
بچا جو تلووں کا اُن کے دَھووَن بنا وہ جنت کا رنگ و رَوغن
جنھوں نے دُولھا کی پائی اُترن وہ پھول گلزارِ نور کے تھے
خبر یہ تحویل مہر کی تھی کہ رُت سُہَانی گھڑی پھرے گی
وہاں کی پوشاک زیب تن کی یہاں کا جوڑا بڑھا چکے تھے
تجلّیِ حق کا سہرا سر پر صلوٰۃ و تسلیم کی نچھاوَر
دو رویہ قدسی پَرے جما کر کھڑے سلامی کے واسطے تھے
جو ہم بھی واں ہوتے خاکِ گلشن لپٹ کے قدموں سے لیتے اُترن
مگر کریں کیا نصیب میں تو یہ نامُرادی کے دِن لکھے تھے
ابھی نہ آئے تھے پشت زیں تک کہ سَر ہوئی مغفرت کی شِلِّک
صَدا شفاعت نے دی مُبارک! گناہ مستانہ جھومتے تھے
عجب نہ تھا رخش کا چمکنا غزال دَم خوردَہ سا بھڑکنا
شعاعیں بکے اُڑا رہی تھیں تڑپتے آنکھوں پہ صاعقے تھے
ہجومِ اُمید ہے گھٹاؤ مُرادیں دے کر انھیں ہٹاؤ
اَدَب کی باگیں لیے بڑھاؤ ملائکہ میں یہ غُلْغُلے تھے
اُٹھی جو گردِ رہِ مُنوَّر وہ نور برسا کہ راستے بھر
گھرے تھے بادل بھرے تھے جل تھل اُمَنڈ کے جنگل اُبل رہے تھے
سِتَم کیا کیسی مَت کٹی تھی قمر! وہ خاک اُن کے رَہ گزر کی
اُٹھا نہ لایا کہ ملتے ملتے یہ داغ سب دیکھتا مٹے تھے
براق کے نقشِ سم کے صدقے وہ گل کھلائے کہ سارے رَستے
مہکتے گلبن لہکتے گلشن ہَرے بھرے لہلہا رہے تھے
نمازِ اَقصٰی میں تھا یہی سِرّ عیاں ہوں مَعنیِ اَوَّل آخر
کہ دَست بستہ ہیں پیچھے حاضر جو سلطنت آگے کر گئے تھے
یہ اُن کی آمد کا دَبدبہ تھا نکھار ہر شَے کا ہو رہا تھا
نجوم و افلاک جام و مِینا اُجالتے تھے کھنگالتے تھے
نقاب اُلٹے وہ مہر اَنور جلالِ رُخسار گرمیوں پر
فلک کو ہیبت سے تپ چڑھی تھی تپکْتے اَنجُم کے آبلے تھے
یہ جوشِشِ نور کا اَثر تھاکہ آبِ گوہر کمر کمر تھا
صفائے رہ سے پھسل پھسل کر ستارے قدموں پہ لوٹتے تھے
بڑھا یہ لہرا کے بحر وَحدت کہ دُھل گیا نامِ ریگ کثرت
فلک کے ٹِیلوں کی کیا حقیقت یہ عرش و کرسی دو بُلبُلے تھے
وہ ظِلِ رَحمت وہ رُخ کے جلوے کہ تارے چھپتے نہ کھلنے پاتے
سنہری زَرْبَفْت اُودِی اَطلس یہ تھان سب دُھوپ چھاؤں کے تھے
چلاوہ سروِ چَمَاں خراماں نہ رُک سکا سدرہ سے بھی دَاماں
پلک جھپکتی رہی وہ کب کے سب اِین وآں سے گزر چکے تھے
جھلک سی اِک قدسیوں پر آئی ہوا بھی دامن کی پھرنہ پائی
سواری دُولھا کی دُور پہنچی برات میں ہوش ہی گئے تھے
تھکے تھے رُوْحُ الاَمِیں کے بازُو چھٹا وہ دامن کہاں وہ پہلو
رِکاب چھوٹی اُمید ٹوٹی نگاہِ حسرت کے وَلولے تھے
رَوِش کی گرمی کو جس نے سوچا دِماغ سے اِک بھبو کا پھُوٹا
خرد کے جنگل میں پھول چمکا دَہر دَہر پیڑ جل رہے تھے
جِلو میں جو مرغِ عقل اُڑے تھے عجب برے حالوں گرتے پڑتے
وہ سدرہ ہی پر رَہے تھے تھک کر چڑھا تھا دَم تیور آگئے تھے
قوی تھے مرغانِ وَہم کے پَر اُڑے تو اُڑنے کو اَور دَم بھر
اُٹھائی سینے کی ایسی ٹھوکر کہ خونِ اَندیشہ تھوکتے تھے
سنا یہ اتنے میں عرشِ حق نے کہ لے مبارک ہوں تاج والے
وہی قدم خیر سے پھر آئے جو پہلے تاجِ شرف تِرے تھے
یہ سن کے بے خود پکار اُٹھا نثار جاؤں کہاں ہیں آقا
پھر ان کے تلووں کا پاؤں بوسہ یہ میری آنکھوں کے دِن پھرے تھے
جھکا تھا مجرے کو عرشِ اَعلیٰ گرے تھے سجدے میں بزمِ بالا
یہ آنکھیں قدموں سے مَل رہا تھا وہ گرد قربان ہورہے تھے
ضیائیں کچھ عرش پر یہ آئیں کہ ساری قندیلیں جھلملائیں
حضورِ خورشید کیا چمکتے چراغ منھ اپنا دیکھتے تھے
یہی سَمَاں تھا کہ پَیکِ رحمت خبر یہ لایا کہ چلیے حضرت
تمہاری خاطر کشادہ ہیں جو کلیم پر بند راستے تھے
بڑھ اے محمد قریں ہو احمد قریب آ سرورِ مُمَجَّد
نثار جاؤں یہ کیا ندا تھی یہ کیا سَمَاں تھا یہ کیا مزے تھے
تَبَارَکَ اللہ شان تیری تجھی کو زیبا ہے بے نیازی
کہیں تو وہ جوشِ لَنْ تَرَانِی کہیں تقاضے وِصال کے تھے
خرد سے کہدو کہ سر جھکا لے گماں سے گزرے گزرنے والے
پڑے ہیں یاں خود جِہَت کو لالے کسے بتائے کدھر گئے تھے
سُراغ اَین و متیٰ کہاں تھا نشانِ کیف و اِلیٰ کہاں تھا
نہ کوئی راہی نہ کوئی ساتھی نہ سنگِ منزل نہ مرحلے تھے
اُدھر سے پیہم تقاضے آنا اِدھر تھا مشکل قَدَم بڑھانا
جلال وہیبت کا سامنا تھا جمال و رحمت اُبھارتے تھے
بڑھے تو لیکن جھجھکتے ڈرتے حیا سے جُھکتے ادب سے رکتے
جو قرب انھیں کی رَوِش پہ رکھتے تو لاکھوں منزل کے فاصلے تھے
پر ان کا بڑھنا تو نام کو تھا حقیقۃً فِعل تھا اُدھر کا
تَنَزُّلوں میں ترقی اَفزا دَنیٰ تَدَلّٰے کے سلسلے تھے
ہوا نہ آخر کہ ایک بجْرا تَمَوُّجِ بحر ہُو میں اُبھرا
دَنیٰ کی گودی میں ان کو لے کر فنا کے لنگراُٹھا دِیے تھے
کسے ملے گھاٹ کا کنارا کدھر سے گزرا کہاں اُتارا
بھرا جو مثل نظر طرارا وہ اپنی آنکھوں سے خود چھپے تھے
اُٹھے جو قصرِدنیٰ کے پردے کوئی خبر دے تو کیا خبر دے
وہاں تو جاہی نہیں دُوئی کی نہ کہہ کہ وہ بھی نہ تھے ارے تھے
وہ باغ کچھ ایسا رنگ لایا کہ غنچَہ و گل کا فرق اُٹھایا
گرہ میں کلیوں کی باغ پھولے گلوں کے تکمے لگے ہوئے تھے
محیط و مرکز میں فرق مشکل رہے نہ فاصِل خطوط واصِل
کمانیں حیرت میں سر جھکائے عجیب چَکر میں دائرے تھے
حجاب اٹھنے میں لاکھوں پردے ہرایک پر دے میں لاکھوں جلوے
عجب گھڑی تھی کہ وصل و فرقت جنم کے بچھڑے گلے ملے تھے
زبانیں سوکھی دکھا کے موجیں تڑپ رہی تھیں کہ پانی پائیں
بھنور کو یہ ضعف تشنگی تھا کہ حلقے آنکھوں میں پڑ گئے تھے
وہی ہے اوّل وہی ہے آخر وہی ہے باطن وہی ہے ظاہر
اُسی کے جلوے اُسی سے ملنے اُسی سے اُس کی طرف گئے تھے
کمانِ امکاں کے جھوٹے نقطو تم اوّل آخر کے پھیرمیں ہو
محیط کی چال سے تو پوچھو کدھر سے آئے کدھر گئے تھے
ادھر سے تھیں نذرشہ نمازیں ادھر سے انعامِ خسروی میں
سلام و رحمت کے ہار گندھ کر گلوئے پر نور میں پڑے تھے
زبان کو اِنتظارِ گُفْتَن تو گوش کو حسرتِ شنیدن
یہاں جو کہنا تھا کہہ لیا تھا جو بات سننی تھی سن چکے تھے
وہ برج بطحا کا مَاہ پارہ بہشت کی سَیر کو سدھارا
چمک پہ تھا خلد کا ستارہ کہ اس قمر کے قدم گئے تھے
سرور مَقْدَم کی روشنی تھی کہ تابشوں سے مہِ عرب کی
جناں کے گلشن تھے جھاڑ فرشی جو پھول تھے سب کنول بنے تھے
طرب کی نازِش کہ ہاں لچکیے اَدَب وہ بندش کہ ہل نہ سکیے
یہ جوشِ ضِدَّین تھا کہ پودے کشاکشِ اَرَّہ کے تلے تھے
خدا کی قدرت کہ چاند حق کے کروروں منزل میں جلوہ کرکے
ابھی نہ تاروں کی چھاؤں بدلی کہ نور کے تڑکے آلیے تھے
نبی رحمت شفیعِ اُمّت! رضاؔ پہ لِلّٰہ ہو عنایت
اسے بھی ان خلعتوں سے حصہ جو خاص رَحمت کے واں بٹے تھے
ثنائے سرکار ہے وَظیفہ قبولِ سَرکار ہے تَمَنَّا
نہ شاعری کی ہوس نہ پَروا رَوِی تھی کیا کیسے قافیے تھے
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Huzoor Aalhazrat Imam Ahmad Raza Khan علیہ الرحمہ

اس کاتب/شاعر کی تفصیل موجود نہیں ہے۔
3
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 1
Kalam 127
Huzoor Aalhazrat Imam Ahmad Raza Khan علیہ الرحمہ
زمرہ جات

Top 100 Recent Poetry

9 hours ago

یا دو میں اس کی ہر گھڑی کھویا نہیں رہا

Abdul Rakeeb khan owaisi Markazi
01 رومانوی غزل
1 days ago

یہ اِکرام ہے مصطفیٰ پر خدا کا

Md Abul Kalam Azad Markazi
02 نعت شریف
1 days ago

ہم نے تقصیر کی عادت کرلی

Md Abul Kalam Azad Markazi
03 نعت شریف
1 days ago

ہوں جو یادِ رُخِ پرنور میں مرغانِ قفس

Md Abul Kalam Azad Markazi
04 نعت شریف
1 days ago

ہو اگر مدحِ کف پا سے منور کاغذ

Md Abul Kalam Azad Markazi
05 نعت شریف
1 days ago

ہے پاک رُتبہ فکر سے اُس بے نیاز کا

Md Abul Kalam Azad Markazi
06 حمد باری تعالیٰ
1 days ago

واہ کیا مرتبہ ہوا تیرا

Md Abul Kalam Azad Markazi
07 نعت شریف
1 days ago

نجدیا سخت ہی گندی ہے طبیعت تیری

Md Abul Kalam Azad Markazi
08 نظم
1 days ago

نہیں وہ صدمہ یہ دل کو کس کا خیال رحمت تھپک رہا ہے

Md Abul Kalam Azad Markazi
09 نعت شریف
1 days ago

نہ مایوس ہو میرے دُکھ دَرد والے

Md Abul Kalam Azad Markazi
10 نعت شریف
1 days ago

نہ ہو آرام جس بیمار کو سارے زمانے سے

Md Abul Kalam Azad Markazi
11 نعت شریف
1 days ago

نہ کیوں آرائشیں کرتا خدا دنیا کے ساماں میں

Md Abul Kalam Azad Markazi
12 نعت شریف
1 days ago

نگاہِ لطف کے اُمیدوار ہم بھی ہیں

Md Abul Kalam Azad Markazi
13 نعت شریف
1 days ago

شکرِ خالق کس طرح سے ہو ادا

Md Abul Kalam Azad Markazi
14 حمد باری تعالیٰ
1 days ago

ہوا ہوں دادِ ستم کو میں حاضرِ دَربار

Md Abul Kalam Azad Markazi
15 منقبت
1 days ago

مرادیں مل رہی ہیں شاد شاد اُن کا سوالی ہے

Md Abul Kalam Azad Markazi
16 نعت شریف
1 days ago

مبارک ہو وہ شہ پردے سے باہر آنے والا ہے

Md Abul Kalam Azad Markazi
17 نعت شریف
1 days ago

سن لو میری اِلتجا اچھے میاں

Md Abul Kalam Azad Markazi
18 منقبت
1 days ago

مَدینہ میں ہے وہ سامانِ بارگاہِ رفیع

Md Abul Kalam Azad Markazi
19 نعت شریف
1 days ago

مرحبا عزت و کمالِ حضور

Md Abul Kalam Azad Markazi
20 نعت شریف
1 days ago

اے حبِ وطن ساتھ نہ یوں سوئے نجف جا

Md Abul Kalam Azad Markazi
21 منقبت
1 days ago

اللہ سے کیا پیار ہے عثمانِ غنی کا

Md Abul Kalam Azad Markazi
22 منقبت
1 days ago

نہیں خوش بخت محتاجانِ عالم میں کوئی ہم سا

Md Abul Kalam Azad Markazi
23 منقبت
1 days ago

بیاں ہو کس زباں سے مرتبہ صدیق اکبر کا

Md Abul Kalam Azad Markazi
24 منقبت
1 days ago

مُعْطِیِ مطلب تمہارا ہر اِشارہ ہوگیا

Md Abul Kalam Azad Markazi
25 نعت شریف
1 days ago

مجرمِ ہیبت زَدہ جب فردِ عصیاں لے چلا

Md Abul Kalam Azad Markazi
26 نعت شریف
1 days ago

خواجۂ ہند وہ دَربار ہے اَعلیٰ تیرا

Md Abul Kalam Azad Markazi
27 منقبت
1 days ago

ہوگیا ختم یہ رسالہ آج

Md Abul Kalam Azad Markazi
28 قطعات
1 days ago

کرے چارہ سازی زِیارت کسی کی

Md Abul Kalam Azad Markazi
29 نعت شریف
1 days ago

کیا خدا داد آپ کی اِمداد ہے

Md Abul Kalam Azad Markazi
30 نعت شریف
1 days ago

کیا کریں محفلِ دِلدار کو کیونکر دیکھیں

Md Abul Kalam Azad Markazi
31 نعت شریف
1 days ago

کون کہتا ہے کہ زینت خلد کی اچھی نہیں

Md Abul Kalam Azad Markazi
32 نعت شریف
1 days ago

کچھ غم نہیں اگرچہ زمانہ ہو بر خلاف

Md Abul Kalam Azad Markazi
33 نعت شریف
1 days ago

کیا مژدۂ جاں بخش سنائے گا قلم آج

Md Abul Kalam Azad Markazi
34 نعت شریف
1 days ago

کہوں کیاحال زاہد گلشنِ طیبہ کی نزہت کا

Md Abul Kalam Azad Markazi
35 نعت شریف
1 days ago

نعتِ حسن آمدہ نعتِ حسن

Md Abul Kalam Azad Markazi
36 قطعات
1 days ago

شیخِ زمانہ حضرتِ سید ابوالحسین

Md Abul Kalam Azad Markazi
37 منقبت
1 days ago

قبلہ کا بھی کعبہ رُخِ نیکو نظر آیا

Md Abul Kalam Azad Markazi
38 نعت شریف
1 days ago

فکر اَسفل ہے مری مرتبہ اَعلٰی تیرا

Md Abul Kalam Azad Markazi
39 حمد باری تعالیٰ
1 days ago

اَلسَّلَام اے خسروِ دنیا و دِیں

Md Abul Kalam Azad Markazi
40 صلوٰۃ و سلام
1 days ago

عجب رنگ پر ہے بہارِ مدینہ

Md Abul Kalam Azad Markazi
41 نعت شریف
1 days ago

عجب کرم شہِ والا تبار کرتے ہیں

Md Abul Kalam Azad Markazi
42 نعت شریف
1 days ago

عاصیوں کو در تمہارا مل گیا

Md Abul Kalam Azad Markazi
43 نعت شریف
1 days ago

طور نے تو خوب دیکھا جلوۂ شانِ جمال

Md Abul Kalam Azad Markazi
44 نعت شریف
1 days ago

سحر چمکی جمالِ فصل گل آرائشوں پر ہے

Md Abul Kalam Azad Markazi
45 نعت شریف
1 days ago

سن لو خدا کے واسطے اپنے گدا کی عرض

Md Abul Kalam Azad Markazi
46 نعت شریف
1 days ago

سیر گلشن کون دیکھے دشتِ طیبہ چھوڑ کر

Md Abul Kalam Azad Markazi
47 نعت شریف
1 days ago

سحابِ رحمت باری ہے بارہویں تاریخ

Md Abul Kalam Azad Markazi
48 نعت شریف
1 days ago

سر سے پا تک ہر اَدا ہے لاجواب

Md Abul Kalam Azad Markazi
49 نعت شریف
1 days ago

سر صبح سعادت نے گریباں سے نکالا

Md Abul Kalam Azad Markazi
50 نعت شریف
1 days ago

جانِ گلزارِ مصطفائی تم ہو

Md Abul Kalam Azad Markazi
51 رباعیات
1 days ago

رحمت نہ کس طرح ہو ُگنہ گار کی طرف

Md Abul Kalam Azad Markazi
52 نعت شریف
1 days ago

رنگ چمن پسند نہ پھولوں کی بو پسند

Md Abul Kalam Azad Markazi
53 نعت شریف
1 days ago

ذاتِ والا پہ بار بار دُرود

Md Abul Kalam Azad Markazi
54 نعت شریف
1 days ago

یہ چند وَرق نعت کے لایا ہے غلام آج

Md Abul Kalam Azad Markazi
55 نعت شریف
1 days ago

اچھے کے پیارے میرے سہارے

Md Abul Kalam Azad Markazi
56 منقبت
1 days ago

دمِ اضطراب مجھ کو جو خیالِ یار آئے

Md Abul Kalam Azad Markazi
57 نعت شریف
1 days ago

شاید اب ان کو ہم سے محبت نہیں رہی

Abdul Rakeeb khan owaisi Markazi
58 رومانوی غزل
1 days ago

دل درد سے بسمل کی طرح لوٹ رہا ہو

Md Abul Kalam Azad Markazi
59 نعت شریف
1 days ago

دل میں ہو یاد تری گوشۂ تنہائی ہو

Md Abul Kalam Azad Markazi
60 نعت شریف
1 days ago

دشتِ مَدینہ کی ہے عجب پربہار صبح

Md Abul Kalam Azad Markazi
61 نعت شریف
1 days ago

دردِ دِل کر مجھے عطا یارب

Md Abul Kalam Azad Markazi
62 مناجات
1 days ago

دشمن ہے گلے کا ہار آقا

Md Abul Kalam Azad Markazi
63 نعت شریف
1 days ago

دل مرا دنیا پہ شیدا ہوگیا

Md Abul Kalam Azad Markazi
64 نعت شریف
1 days ago

خوشبوئے دشت ِطیبہ سے بس جائے گر دِماغ

Md Abul Kalam Azad Markazi
65 نعت شریف
1 days ago

خاکِ طیبہ کی اگر دل میں ہو وَقعت محفوظ

Md Abul Kalam Azad Markazi
66 نعت شریف
1 days ago

خدا کی خلق میں سب انبیا خاص

Md Abul Kalam Azad Markazi
67 نعت شریف
1 days ago

حضورِ کعبہ حاضر ہیں حرم کی خاک پر سر ہے

Md Abul Kalam Azad Markazi
68 نعت شریف
1 days ago

چشمِ دل چاہے جو اَنوار سے ربط

Md Abul Kalam Azad Markazi
69 نعت شریف
1 days ago

جان سے تنگ ہیں قیدی غمِ تنہائی کے

Md Abul Kalam Azad Markazi
70 نعت شریف
1 days ago

جائے گی ہنستی ہوئی خلد میں اُمت ان کی

Md Abul Kalam Azad Markazi
71 نعت شریف
1 days ago

جاتے ہیں سوئے مَدینہ گھر سے ہم

Md Abul Kalam Azad Markazi
72 نعت شریف
1 days ago

جو ہو سر کو رَسائی اُن کے دَر تک

Md Abul Kalam Azad Markazi
73 نعت شریف
1 days ago

وہ مجھ سے بچھڑ کر چلا بھی گیا

Rihan Khan Owaisi Markazi
74 رومانوی غزل
1 days ago

جنابِ مصطفیٰ ہوں جس سے نا خوش

Md Abul Kalam Azad Markazi
75 نعت شریف
1 days ago

جتنا مِرے خدا کو ہے میرا نبی عزیز

Md Abul Kalam Azad Markazi
76 نعت شریف
1 days ago

جو نور بار ہوا آفتابِ ُحسنِ َملیح

Md Abul Kalam Azad Markazi
77 نعت شریف
1 days ago

جاں بلب ہوں آ مری جاں اَلْغِیَاث

Md Abul Kalam Azad Markazi
78 نعت شریف
1 days ago

جانبِ مغرب وہ چمکا آفتاب

Md Abul Kalam Azad Markazi
79 نعت شریف
1 days ago

جن و اِنسان و مَلک کو ہے بھروسا تیرا

Md Abul Kalam Azad Markazi
80 منقبت
1 days ago

ہے یہ دیوان اُس کی مدحت میں

Md Abul Kalam Azad Markazi
81 قطعات
1 days ago

جُبِّ آلِ رسول بحرِ عرفاں

Md Abul Kalam Azad Markazi
82 قطعات
1 days ago

حسنؔ اپنے محسن کی ہو کچھ ثنا

Md Abul Kalam Azad Markazi
83 قطعات
1 days ago

ساقی کچھ اپنے بادہ کشوں کی خبر بھی ہے

Md Abul Kalam Azad Markazi
84 نعت شریف
1 days ago

تم ہو حسرت نکالنے والے

Md Abul Kalam Azad Markazi
85 نعت شریف
1 days ago

تم ذاتِ خدا سے نہ جدا ہو نہ خدا ہو

Md Abul Kalam Azad Markazi
86 نعت شریف
1 days ago

تیرے دَر پہ ساجد ہیں شاہانِ عالم

Md Abul Kalam Azad Markazi
87 نعت شریف
1 days ago

ترا ظہور ہوا چشم نور کی رونق

Md Abul Kalam Azad Markazi
88 نعت شریف
1 days ago

تمہارا نام مصیبت میں جب لیا ہوگا

Md Abul Kalam Azad Markazi
89 نعت شریف
1 days ago

تصور لطف دیتا ہے دہانِ پاک سروَر کا

Md Abul Kalam Azad Markazi
90 نعت شریف
1 days ago

پردے جس وقت اُٹھیں جلوۂ زیبائی کے

Md Abul Kalam Azad Markazi
91 نعت شریف
1 days ago

پڑے مجھ پر نہ کچھ اُفتاد یاغوث

Md Abul Kalam Azad Markazi
92 منقبت
2 days ago

پرنور ہے زمانہ صبحِ شبِ وِلادت

Md Abul Kalam Azad Markazi
93 نعت شریف
2 days ago

بہاروں پر ہیں آج آرائشیں گلزارِ جنت کی

Md Abul Kalam Azad Markazi
94 منقبت
2 days ago

باغِ جنت میں نرالی چمن آرائی ہے

Md Abul Kalam Azad Markazi
95 نعت شریف
2 days ago

بزمِ محشر منعقد کر میرِ سامانِ جمال

Md Abul Kalam Azad Markazi
96 نعت شریف
2 days ago

باغ جنت کے ہیں بہرِ مَدح خوانِ اَہلِ بیت

Md Abul Kalam Azad Markazi
97 منقبت
2 days ago

اے کریم ابنِ کریم اے رہنما اے مقتدا

Md Abul Kalam Azad Markazi
98 منقبت
2 days ago

اللہ اللہ شہِ کونین جلالت تیری

Md Abul Kalam Azad Markazi
99 نعت شریف
2 days ago

اے راحت جاں جو تِرے قدموں سے لگا ہو

Md Abul Kalam Azad Markazi
100 نعت شریف

حمد باری تعالیٰ

All Poetry Tags

19 کلام
01

منقبت حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ

مزید کلام پڑھیں
8 کلام
02

منقبت در شان امام عالی مقام حضرت امام حسین

مزید کلام پڑھیں
5 کلام
03

منقبت اہل بیت اطہار

مزید کلام پڑھیں
5 کلام
04

منقبت حضور مفتی اعظم ہند

مزید کلام پڑھیں
5 کلام
05

منقبت حضور خواجہ غریب نواز

مزید کلام پڑھیں
4 کلام
06

منقبت حضور تاج الشریعہ

مزید کلام پڑھیں
3 کلام
07

منقبت حضور احسن العلماء مارہروی علیہ الرحمہ

مزید کلام پڑھیں
3 کلام
08

منقبت حضور سید ابوالحسین نوری

مزید کلام پڑھیں
3 کلام
09

منقبت حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان

مزید کلام پڑھیں
2 کلام
10

ذکر میلاد مصطفی ﷺ

مزید کلام پڑھیں
2 کلام
11

منقبت حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ

مزید کلام پڑھیں
2 کلام
12

منقبت حضرت سیدنا علی المرتضیٰ

مزید کلام پڑھیں
2 کلام
13

منقبت حضور مفسر اعظم

مزید کلام پڑھیں
2 کلام
14

منقبت حضور مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
15

منقبت حضور اچھے میاں

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
16

مناقب اولیاء کرام

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
17

منقبت حضور حجۃ الاسلام

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
18

ذکر معراج

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
19

منقبت شہداء کربلا

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
20

منقبت حضرت احمد نوریؒ

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
21

منقبت حضرت شاہ برکات اللہ مارہرویؒ

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
22

منقبت حضرت سیدنا عمر فاروق

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
23

منقبت حضور سید اویس مصطفی واسطی

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
24

منقبت حضور بحر العلوم مفتی عبد المنان علیہ الرحمہ

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
25

منقبت حضور امین شریعت علیہ الرحمہ

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
26

منقبت حضور سید سالار مسعود غازی

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
27

منقبت حضور مجاہد ملت علیہ الرحمہ

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
28

منقبت حضرت سیدنا ابو بکر صدیق اکبر

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
29

منقبت حضرت سیدنا عثمان غنی

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
30

منقبت حضرت شاہ بدیع الدین

مزید کلام پڑھیں

Explore Our Best Literary Gems & Outstanding Poets Collection

All Poets

All Poets

Explore the complete directory of our talented poets and literary scholars.

22+ Total Poets
Top Poets

Top Poets

Learn about famous poets, writers, and highly active literary personalities.

12 Top Poets
All Poetry

All Poetry

Read the newest verses, ghazals, and comprehensive poetic publications.

510+ Total Poems
💎
Featured Poetry

Featured Poetry

Discover the most read and trending poetic masterpieces actively engaging the community.

100 Masterpieces